• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کیخلاف بہترین جنگی حکمت عملی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا، سیمینار سے مقررین کا خطاب

راولپنڈی (عاصم جاوید) بھارت کیخلاف حالیہ تاریخی عسکری فتح اور پاکستان کی مسلح افواج کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خوشحال پاکستان اور میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا۔ مقررین نے سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کیخلاف بہترین جنگی حکمت عملی کا مظاہرہ کرنے پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تقریب میں خوشحال پاکستان فورم نامی تھنک ٹینک کی رونمائی بھی کی گئی۔ مہمان خصوصی وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا،چین، ترکی اور آذر بائیجان کے شکرگزار ہیں ،انڈیا کا میڈیااورجھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب ، ہوا بھارت کیخلاف جنگی محاذ پر تاریخی کامیابی پر پاکستان میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں جشن نہ منایا گیا ہو۔ 10 مئی 2025 پاکستان کا دوسرا جنم ہے۔ 10 مئی 2025 کا پاکستان 9 مئی 2025 کے پاکستان سے بالکل مختلف ہے کیونکہ 10 مئی 2025 کے پاکستان والا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔
اہم خبریں سے مزید