• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ساتھ تنازع، اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی، چیئرمین جوائنٹ چیفس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کیساتھ 96گھنٹوں پر مشتمل حالیہ تنازع کے دوران پاکستان نے مکمل طور پر اپنی اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا، کسی بھی بیرونی مدد کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی مدد حاصل کی گئی،برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ دوست ممالک، چین نے سیٹلائٹ انٹیلی جنس سمیت کوئی خارجی معاونت فراہم کی جو سازوسامان ہم نے استعمال کیا وہ یا تو ملک میں تیار کیا گیا تھا یا پہلے سے حاصل شدہ تھا، لیکن ریئل ٹائم میں جو کچھ استعمال ہوا وہ صرف پاکستان کی اپنی صلاحیت تھی،انہوں نے بھارت کیساتھ 96 گھنٹوں پر محیط جھڑپ کو مکمل طور پر پاکستان کی اپنی قوت سے نمٹنے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ہم نے مکمل تنازع اپنے وسائل سے لڑا، کہیں سے کوئی مدد نہیں آئی۔

اہم خبریں سے مزید