• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے جنگ، ٹرمپ کے فون پر نریندر، سرینڈر ہوگئے، راہول گاندھی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں حزب اختلاف کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پاکستان سے جنگ کے دوران نریندر مودی ٹرمپ کے فون پر سرینڈر ہوگئے ،بھارتی اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ ارب پتیوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بناتے ہیں جبکہ دلتوں، او بی سی اور پسماندہ طبقوں کو فائدہ پہنچانے والی ذات پر مبنی مردم شماری کے مطالبات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کال کے بعد وزیر اعظم نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کے لئے امریکی دباؤ کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ بھوپال میں کانگریس کی ایک تقریب پر خطاب کرتے ہوئے، راہول گاندھی کا کہنا تھا ʼٹرمپ نے وہاں (امریکا) سے ایک اشارہ کیا، فون اٹھایا اور کہا ʼمودی جی، آپ کیا کر رہے ہیں؟ نریندر سرینڈر اور مودی جی نے ʼجی سرʼ کہا اور ٹرمپ کی ہدایات پر عمل کیا۔ بی جے پی نے ان کے اس ریمارکس پر حزب اختلاف کے رہنما کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان کا دل پاکستان کے لئے دھڑکتا ہے۔ گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر دباؤ میں جھکنے کا الزام لگایا۔
اہم خبریں سے مزید