• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات تک کراچی میں بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ

اسلام آباد( ایوب ناصر) نجی ادارے ’’ارتھ کوئیک نیوز اینڈریسرچ سنٹر‘‘ نے اسی ہفتے کراچی میں شدید زلزلے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے ، ادارے کے سی ای او محمد شہباز لغاری نے خبردار کیا کہ کراچی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، جمعرات کی رات سے ہفتے کی رات کے دوران زیادہ شدت کے زلزلے آسکتے ہیں ،چھوٹے زلزلے بڑے زلزلوں کے امکان کو کم کرتے ہیں، ہم پر خوف و ہراس پھیلانے کا الزام لگایا جاتا ہے تاہم ہم پیشگی اطلاع کے ذریعے حکومت اور عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی طرف مائل کرتے ہیں، اپنے ملک میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے اور حوصلہ شکنی کی جا رہی ہے جبکہ بیرون ممالک سے حوصلہ افزائی اور ملکر کام کرنے کی آفرز آ رہی ہیں، حکومت تعاون کرے تو زلزلوں کی پیشگی اطلاع کاسسٹم بنا سکتا ہوں جس سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہونے کے علاوہ دنیا میں نام مزید اونچا ہوسکتا ہےاگر حکومت نے تعاون نہ کیا تودوسرے ممالک سے ملکر یہ الات بنانے میں مصروف عمل ہو جائینگے جس سے پاکستان اور قوم اس عظیم اعزاز سے محروم ہو جائے گی ،منگل کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے محمد شہباز لغاری نے کہ ارتھ کوئیک کوئیک نیوز اینڈ ریسرچ سنٹر زلزلے کی پیشگی اطلاع دینے والا دنیا کا پہلا ریسرچ سنٹر ہے،جس کے ثبوت کا ریکارڈ انکے یو ٹیوب چینل ای کیو کیو این پر موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید