• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے پر تیار نہیں، حنا کھر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکےپروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کی رہنما حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ بھارت اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے پر تیار نہیں،دنیا پاکستان کو ایک ذمہ دار ملک سمجھتی ہے،پاکستان جہاں دو دن یو این میں مصروف رہا وہیں انڈیا کا وفد اپنی قونصلیٹ میں مصروف تھا۔میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ک پاکستان کی سفارتی مہم میں تیزی آرہی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں وفد آج سعودی عرب جارہا ہے اور پاکستان کی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرے گا۔حنا ربانی کھر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان واضح فرق دنیا کو نظر آرہا ہے ۔ دیکھنا چاہیے کہ پاکستان اور بھارت دنیا کے پاس کیا لے کر جارہے ہیں۔پاکستان کا موقف بین الاقوامی قانون کو آگے لے جانے پر ہے۔
اہم خبریں سے مزید