اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ،نوٹیفیشن وزیر اعظم نے شاہ عرفان احمد کو وزارت بحری امور کے تحت چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی مقرر کردیاہے۔ بلوچستان سول سروس کے گریڈ 20 کے افسرشاہ عرفان احمد کی تعیناتی ڈیپوٹیشن پر 2 سال کیلئے کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔