• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الکرام اسکوائر کے قریب فائرنگ، ایم کیو ایم پاکستان کے 2 ذمہ داروں سمیت 4 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) الکرام اسکوائر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سیاسی جماعت کے 2ذمہ داروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شریف آباد تھانہ کی حدود لیاقت آباد الکرم اسکوائر کے قریب فائرنگ سے چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گئے ۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال اور نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت 65 سالہ محمد اشفاق ولد محمد شفاعت ، 22 سالہ عبدالخالق ولد وریام ،40 سالہ عدیل علی ولد غلام خان اور35 سالہ محمد مصطفی ولد شہادت علی کے ناموں سے ہوئی ۔
اہم خبریں سے مزید