• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: ہمارے ہاں ایک جامع مسجد ہے، جس میں فجر کی جماعت نہیں ہوتی اور یہ اتوار کو بند ہوتی ہے، کیا اس مسجد میں باقی اوقات کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟ نیز کیا مسجد کو نماز کے وقت بند کرسکتے ہیں ؟(ولی خان، کوئٹہ)

جواب: مذکورہ مسجد میں بقیہ اوقات کی نمازیں پڑھ سکتے ہیں، مگر منتظمہ کمیٹی کا نماز کے اوقات میں مسجد کو بند رکھناجائز نہیں۔ 

فجر کی جماعت کا نہ ہونا بھی لوگوں کی سخت محرومی اور مسجد کی حق تلفی ہے، البتہ اگر کسی کارخانے وغیرہ کی مسجد ہے اور کارخانہ فجر اور اتوار کو بند ہوتا ہے، تو ان اوقات میں مسجد میں جماعت کا نہ ہونا اور اسے بند رکھنا جائز ہے۔ 

اسی طریقے سے عام آبادی کی مسجد ہو، مگر نماز کے اوقات کے علاوہ مسجد کا سامان چوری ہونے کا یا کسی قسم کے فتنے وغیرہ کا خوف ہو تو مسجد کو نماز کے اوقات کے علاوہ بند رکھنے کی اجازت ہے۔