• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے دانش یونیورسٹی کے قیام کی منظوری

اسلام آباد ( مہتا ب حیدر)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے جمعرات کو تیرہویں پانچ سالہ منصوبہ اور ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ کی تقریب میں چیف اکنامسٹ ڈاکٹر امتیاز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے وصول ہونے والے 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سے دانش یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر سربراہی ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک جو ڈی جی آئی ایس آئی بھی ہیں، اور دیگر اراکین شامل ہیں یہ کمیٹی مرکز اور صوبوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرے گی تاکہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کے جواب میں پانی کے ذخائر اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے مالی وسائل مختص کیے جا سکیں اس کمیٹی کو 72 گھنٹوں میں حکمت عملی تیار کر کے اس پر عمل درآمد کا اختیار دیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید