اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) نئے مالی سال کے بجٹ میں وزیراعظم آفس کی سجاوٹ کیلئے بھی فنڈز مختص کئے گئے ۔ بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے6کروڑ50لاکھ روپےرکھنےکی تجویز ہے جبکہ منسٹرزانکلیواسلام آبادمیں12اپارٹمنٹس کی تعمیرکےلیے13کروڑ27لاکھ روپےتجویز ہے۔شہید ملت بلڈنگ میں لفٹوں کی بحالی و تبدیلی کیلئے پانچ کروڑ36لاکھ روپے مختص کئے گئے ۔بجٹ کی دستاویز کے مطا بق اس منصوبے پر30جون 2025 تک18 کروڑروپےکےاخراجات کاتخمینہ ہے۔