• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سرکاری ملازمین نے 10 جون کو مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا ہے کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے، ایڈہاک ریلیف الانسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے اور وفاقی سرکاری ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید