کراچی( ثاقب صغیر )رواں برس جنوری سے مئی تک 5ماہ میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کے27 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2025میں مئی تک شہر میں اسٹریٹ کرائم کے 27ہزار 253واقعات رپورٹ ہوئے۔پانچ ماہ کے دوران 47شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل جبکہ 138 زخمی ہوئے۔ اس دوران شہریوں سے 7 ہزار 13 موبائل فون چھین لیے گئے۔رواں سال اب تک شہریوں سے 850 گاڑیاں جبکہ 19 ہزار 390 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔ رواں برس موبائل فون چھیننے کی یومیہ شرح 45.8 ، گاڑیوں کی چوری اور چھیننے کی 5.6 جبکہ موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری کی یومیہ شرح 126.7رہی۔ سال 2024 میں مئی تک کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے 34 ہزار 105 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔2024 کے پہلے پانچ ماہ میں ڈکیتی مزاحمت پر 63افراد قتل اور 219 زخمی ہوئے تھے۔ گذشتہ برس کے پہلے پانچ ماہ میں شہریوں سے 8 ہزار 974 موبائل فون چھینے گئے تھے جبکہ 855گاڑیاں اور 24ہزار 276موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئی تھیں۔