• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کیلئے بجلی 93 پیسے مہنگی، کراچی کیلئے 2 روپے 99 پیسے سستی

اسلام آباد ( ناصر چشتی )کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔ نیپرا نے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمتوں سے متعلق الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔کراچی کےسوا باقی ملک کے لیے بجلی93 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے بجلی صارفین کو کمی کا ریلیف جون کے بلوں میں ملےگا۔کے الیکٹرک کے لیے بجلی مارچ 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی ہے۔ باقی ملک کے لیے اپریل 2025 کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔کراچی کے صارفین کو جون کے بلوں میں 4ارب روپےکا ریلیف ملےگا۔ ڈسکوز کےصارفین پر جون کے بلوں میں 11 ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑےگا۔
اہم خبریں سے مزید