• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو فلمز کا نیا شاہکار ”دیمک“ آج ریلیز ہوگی

کراچی (جنگ نیوز) جیو فلمز کی نئی بلاک بسٹرہارر فلم”دیمک“جمعہ کو ملک کے مختلف سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ وحشت، تجسس، جنات اور خاندانی رشتوں کی الجھنوں پر مبنی یہ فلم شائقین کیلئے ایک بالکل نیا اور منفرد تجربہ ثابت ہونے والی ہے۔فلم بینوں سے گزارش ہے کہ اس نئے اور تہلکہ خیز شاہکار کو بڑے پردے پر دیکھنے کیلئے کے ایڈوانس میں ٹکٹ بک کرالیں تاکہ عید کے رش میں بڑی فلم کو دیکھنے سے محروم نہ رہ جائیں۔ ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی، ہدایتکار رافع راشدی اور عائشہ مظفر کی تحریر سے مزین اس فلم میں نا صرف خوف اور تھرل ہے بلکہ معاشرتی مسائل اور جذباتی لمحات کو بھی بڑی خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے۔فلم کے مرکزی کرداروں میں فیصل قریشی، سونیا حسین، ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور دیگر سینئر فنکار شامل ہیں۔ فلم ”مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ“ کے تحت ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جس میں جدید ٹیکنالوجی سے مزین اور سسپنس سے بھرپور کہانی ہر عمر کے افراد کیلئے ”پیسہ وصول“ اور تفریح سے بھر پور ثابت ہوگی۔ نقادوں کا ماننا ہے کہ فلم ”دیمک“پاکستانی سینما میں ہارر اور ڈرامے کا نیا ٹرینڈ سیٹ کردے گی۔ یاد رہے کہ ”جیو فلمز“اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کیلئے پیش کر چکا ہے ان میں ”خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر“ شامل ہیں۔
اہم خبریں سے مزید