• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹری اکاؤنٹس، 33 سینئر آڈیٹرز کی ترقی اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسر بنادیا گیا

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ملٹری اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ (پی ایم اے ڈی ) کے 33سینئر آڈیٹرز کوسنیارٹی کم فٹنس کی بنیاد پر اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر گریڈ 17میں ترقی دیدی گئی ، 13مئی کو ہونے والی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد 33 سینئر آڈیٹرز کو اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر کے عہدہ پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی جس کی وفاقی سیکرٹری دفاع نے باقاعدہ منظوری دیدی جس کے بعد ملٹری اکائونٹنٹ جنرل دفتر نے ان افسران کی ترقیوں کا جمعرات کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ، ترقی پانے والے افسران کے اسی نوٹیفیکیشن میں مختلف کنٹرولرز دفاتر میں ضرورت کے مطابق تقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید