کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج، مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی منافع بخش سیکٹرز میں بھاری خریداری سے مارکیٹ میں زبردست تیزی،کے ایس ای100انڈیکس میں 2.82فیصد کی شرح سے 4347پوائنٹس کا اضافہ،انڈیکس 5نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے ایک لاکھ 58ہزار پوائنٹس سےبڑھ گیا، 74.23 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 432ارب 15کروڑ 91لاکھ روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم بھی 63.14فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات پر بدھ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز تیزی پر ہوا جس کے بعد دوپہر تک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا لیکن دوپہر کے بعد اچانک مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاری کی جانب سے چند منافع بخش سیکٹرز میں خریداری بڑھ گئی جس سے تیزی کی ایک بڑی لہر چھا گئی اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 4347.08 کے اضافے سے 153966.36 پوائنٹس سے بڑھ کر 158313.45 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔