کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹوریٹ آف سندھ آرکائیوز محکمہ ثقافت، نوادرات اور آرکائیوز نے ایک بہترین فیصلہ کیا ہے اور ادارے نے قدیم اخبارات و ریکارڈ کی حفاظت و بحالی اور اورل ہسٹری و آرکائیول گیلری کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پرائیویٹ اداروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی جو اس گیلری کے قیام میں مدد فراہم کر سکیں گے۔ اس گیلری میں بیشتر نامور اخبارات کے قدیم کاپیاں ان کا ریکارڈ اور اس کے علاوہ اورل ہسٹری سے متعلق ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔ مذکورہ گیلری کے قیام سے عوام الناس خاص طور پر محقق اور طالب علموں کو بے انتہا فائدہ پہنچے گا۔