کراچی (اسد ابن حسن) نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کی انتظامیہ نے ادارے کے سرپلس پول میں قابل ذکر تعداد میں تفتیشی افسران موجود ہونے کے باوجود 14 تفتیشی افسران خیبر پختونخواہ پولیس سے طلب کر لیے ہیں۔ ادارے کے پی ایس پی افسر ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن عارف شہزاد خان نے انسپیکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ پولیس کو مراسلہ تحریر کیا ہے کہ فوری طور پر ان کے ماتحت 14 تفتیشی افسران کو تین برس کی ڈیپوٹیشن پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں ٹرانسفر کر دیا جائے۔