• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں بھاری اضافہ ہوگیا۔ 6 سال میں سود کی ادائیگیاں 2 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ کے مطابق بڑھتے قرضوں اور بلند شرح سود کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کی لاگت میں اضافہ ہوا، سود ادائیگیوں کا حصہ مجموعی قومی پیداوار میں دوگنا ہو کر تقریبا 8 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں بھاری اضافے کے باعث ترقیاتی منصوبوں، صحت اور تعلیم کیلئے دستیاب مالی وسائل بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ تھنک ٹینک کے سی ای او محمد سہیل کا کہنا ہے شرح سود اپنی بلند ترین سطح سے کم ہو کر 11 فیصد پر آ گئی ہے، جس سے آئندہ مالی سال میں بہتری کے کچھ آثار نظر آرہے ہیں، جس سے حکومت کو معیشت بحالی کیلئےکچھ گنجائش ملنے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید