• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک میں کل عید منائی گی، پاکستان میں آج ہوگی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحٰی جمعہ کو مذہبی جوش وخروش سے منائی گئی،پاکستان میں آج منائی جائیگی ۔گذشتہ روز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عیدالاضحٰی پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نمازعید کے بڑے اجتماعات میں پاکستانیوں سمیت لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔ اسلام کی سربلندی اور امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مقبوضہ بیت المقدس میں نماز عید کے اجتماع میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔ امت مسلمہ کے اتحاد اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔ پندرہ لاکھ سے زائد حجاج نے مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ رمی جمرات کیلئے کنکریاں جمع کیں اور نماز فجر کے بعد بڑے شیطان کو سات کنکریاں ماریں، ابوظبی، دبئی، شارجہ اور دیگر اماراتی ریاستوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات ہوئے،ترکیہ، شام، اردن، قطر، کویت،عراق اور عمان میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، انڈونیشیا اور برونائی میں بھی مذہبی جوش وخروش سے عیدالاضحی منائی جا رہی ہے، اس کے علاوہ آسٹریلیا، برطانیہ یونان، یورپی ممالک، امریکا اور کینیڈا کے مختلف شہروں میں بھی بعض مقامات پرعیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے،ادھر پاکستان میں بسنے والی بوہری برادری نے بھی جمعہ کو مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی، شہر بھر میں واقع بوہری برادری کی مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے،نماز کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے بوہری برادری کی جانب سے قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔

اہم خبریں سے مزید