• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں 36 انچ پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی، 84 انچ میں سوراخ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی میں36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جبکہ 84 انچ کی پائپ لائن میں ایک جگہ سوراخ ہوگیا ہے، جامعہ کراچی قبرستان جانے والا راستہ مکمل زیرآب آ گیا ،جامعہ کراچی میں واٹربورڈ کی 36 انچ کی پائپ لائن جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹٓ کا شکار ہے،جامعہ کراچی میں گزشتہ تین دن سے پانی ضائع ہورہا ہے لائن پھٹنے سے اسیکم 33 کی آبادیاں متاثر ہوں گی ،واضح رہے کراچی یونیورسٹی میں اس سے پہلے دو بار اور یونیورسٹی روڈ پر واٹر کارپوریشن کی پانی کی لائنیں چار بار پھٹ چکی ہیں اور یہ سلسلہ بتدریج جاری ہے ،دریں اثنا واٹر بورڈ نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی کسی بھی مرکزی پانی کی لائن کے پھٹنے کی اطلاعات درست نہیں ،چیف انجینئر واٹر ٹرنک مین (ڈبلیو ٹی ایم) واٹر کارپوریشن سید محمد اعجاز کے مطابق 36 انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں لیکیج رپورٹ ہوئی ہے جس پر فوری طور پر مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے جومنگل دوپہر تک مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے وضاحت کی کہ مذکورہ لائن صرف اسکیم 33 کو پانی فراہم کرتی ہے اور جوائنٹ میں ہونے والی لیکیج سے دیگر کسی بھی علاقے کی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی، اسکیم 33 کو گزشتہ رات معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جا چکا ہے اور اب اگلی فراہمی شیڈول کے مطابق جمعرات کے روز کی جائے گی اس دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی یا قلت کا سامنا نہیں ہوگا ۔