اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) متعدد ہندوستانی خبر رساں اداروں کے مطابق ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ اپنی جنوبی سرحد کے ساتھ ایک دو روزہ فضائی جنگی مشق کی ہے۔بھارتی فضائیہ نے پاکستانی سرحد کے قریب راجستھان کے جنوبی سیکٹر میں مشقوں کیلئے ایئر مین کو نوٹس (نوٹم) جاری کیا ،جنگی مشق میں تعینات کیے گئے طیاروں میں رافیل، میراج 2000، اور سخوئی -30 شامل تھے،نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اس نے تبصرے کے لیے ہندوستانی وزارت دفاع اور پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے بھی رابطہ کیا ۔ نیوز ویک کے مطا بق یہ فضائی جنگی مشق "آپریشن سندھور" شروع کرنے کے تقریباً ایک ماہ بعد کی گئی ہے جو انڈیا نے کشمیر میں سیاحوں کی بس پر مہلک حملے کے بعد جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے کے بعد کیاتھا۔ اپرشن سندھورکئی دہائیوں میںیہ سب سے بڑے تصادم تھا جس میں پاکستان کو نشانہ بنایاگیا۔ نیوز ویک کے مطابق پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے کے بھارتی الزامات کی تردید کی ہے۔امریکی سفارتی کوششوں کے بعد دونوں ایٹمی حریفوں کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر پہنچنے سے پہلے چار دن کی لڑائی ایک وسیع فضائی جنگ تھی جو دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑی ڈاگ فائٹ میں سے ایک تھی۔ رپورٹ کے مطا بق بھارتی فضائیہ نے اس ہفتے کے شروع میں 7 اور 8 جون کو پاکستان کی سرحد کے قریب راجستھان کے جنوبی سیکٹر میں ہونے والی بڑے پیمانے پر مشقوں کے لیے ایئر مین کو نوٹس (نوٹم) جاری کیا۔ فرسٹ پوسٹ، دی شیلانگ ٹائمز، اور ماترو بھومی انگلش سمیت ہندوستانی آؤٹ لیٹس کے مطابق جنگی مشق میںتعینات کیے گئے طیاروں میں رافیل، میراج 2000، اور سکھوئی-30 شامل تھے۔