• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے: عاطف اکرام

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کا کہنا ہے کہ بجٹ میں سپر ٹیکس میں کمی خوش آئند ہے۔

کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں وفاقی بجٹ کے حوالے سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کا بجٹ پر ملا جلا ردِعمل ہے، ٹیکس دہندگان کی ہراسانی کے خاتمے کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا ہے کہ ایس ایم ایز اور نوکری پیشہ افراد کے لیے سادہ انکم ٹیکس فارم دیرینہ مطالبہ تھا۔

عاطف اکرام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ میں 2500 ارب روپے کا اضافہ غیر حقیقت پسندانہ ہے، پراپرٹی ٹرانسفر پر ڈیوٹی کا خاتمہ معیشت کے لیے اچھا شگون ہے۔

چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا ہے کہ بجٹ پراپرٹی مارکیٹ پر مثبت اثرات کا سبب بنے گا، مکان بنانے کی لاگت بتدریج کم ہو گی۔

حسن بخشی نے یہ بھی کہا ہے کہ مکان کی خریدار ی پر ٹیکس کم ہونے سے خریداری بڑھے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید