کراچی (جنگ نیوز)صوبہ سندھ کے طبی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے بین الاقوامی معیار کی درجہ بندی متعارف کروانے کا منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے، جس کے بعداسپتالوں کی کارکردگی اور سہولتوں کی بنیاد پر گریڈنگ کی جاسکے گی، عطائی معالجین اور جعلی ڈاکٹرز معاشرے کے لیے خطرہ ہیں ان کے خلاف بھی بھرپور مہم جاری ہے، ان خیالات کا اظہار سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو احسن قوی صدیقی نے بیت الحکمہ آڈی ٹوریم، مدینتہ الحکمہ میں ہمدرد یونی ورسٹی اسپتال تاج کمپلیکس اور نعمت بیگم ہمدرد یونی ورسٹی اسپتال کو ریگولر لائسنس سرٹی فیکیٹ دینے کی خصوصی تقریب میں کیا، صدارت ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدرسعدیہ راشد نے کی ، احسن قوی صدیقی نے مزید کہا کہ ہیلتھ کیئر میں صرف ڈاکٹرز اور نرسیں ہی شامل نہیں ہوتے، بلکہ اسپتال کے منتظمین بھی اہم اسٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں۔