• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین، رضوان، حارث، شاداب، فاطمہ ثنا بگ بیش ڈرافٹ میں شامل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چار پاکستانی کرکٹرز شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان نے بگ بیش لیگ ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرالی۔ 19 جون کو شیڈول ڈرافٹ کیلئے 600 سے زائد انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔ پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا نام بھی کھلاڑیوں میں شامل ہے۔ ابتدائی فہرست میں شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف ، شاداب ، ویسٹ انڈیز کے شمار جوزف، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن، ٹِم ساؤتھی، انگلینڈ کے سیم کرن، ایلکس ہیلز اور سری لنکا کے کوشال پریرا بھی شامل ہیں۔ خواتین لیگ کیلئے ابتدائی طور پر انگلینڈ کی ہیتھر نائٹ، لارین بیل، ڈینی وائٹ اور سوفی ایکلسٹون، بھارت کی جمیما روڈریگز، شیکھا پانڈے، جنوبی افریقا کی شبنم اسماعیل، کلوئی ٹرائن، ویسٹ انڈیز کی ڈیانڈرا ڈوٹن، فاطمہ ثناء بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید