• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا ‘15کروڑ 66 لاکھ روپے کے جانوروں کی قربانی

پشاور (وقائع نگار)الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخواکے تحت قربانی پراجیکٹ 2025ء کے تحت امسال الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے رضاکاروں نے عید کے تینوں ایام میں مجموعی طور پر 15کروڑ 86لاکھ روپے مالیت سے زائدکے 792بڑےاور 337چھوٹے جانوروں کی قربانیاں کرکے قربانی کا گوشت یتیموں،بیواؤں،مدارس کے طلبہ،مستحق افغان مہاجرین ،نشے میں مبتلا زیر علاج مریضوں ،جیلوں میں قید مستحق قیدیوں،ہسپتالوں میں زیر علاج مسافرمریضوں اور تیمارداروں،الخدمت کے ساتھ رجسٹرڈتھیلی سیمیاء کے موذی مرض میں مبتلا بچوں،سٹریٹ چلڈرن،خواجہ سراء کمیونٹی کے علاوہ معاشرے کے دیگرمحروم طبقات سے وابستہ نادار اور مستحق گھرانوں تک قربانی کا گوشت پہنچایا.الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صوبائی میڈیا منیجر نورالواحدجدون نے بتایا کہ اس سال مجموعی طور پر قربانی پراجیکٹ سے تقریبا 2 لاکھ33ہزارسےزائد افراد نے استفادہ کیا۔
پشاور سے مزید