• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی وردی میں ملبوس اغوا کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے، شہری

پشاور ( لیڈی رپورٹر )بڈھ بیر کے رہائشی اورنگزیب عرف پیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا نام استعمال کر کے انکو اٹھانے والے مبینہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔پشاور پریس کلب میں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک شریف اور قانون کی پاسداری کرنے والا معزز شہری ہے۔گزشتہ دنوں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے مجھے اٹھایا،اس دوران کچھ لوگ وردی میں اور کچھ افراد سادہ کپڑوں میں تھے جنہوں نے مجھے اغوا ء کیا،اور نامعلوم مقام پر لے گئے اور دو روز تک حبس بے جا میں رکھا،میرا بھائی تھانہ بڈھ بیر گئے اور پولیس کو کہا کہ اگر پولیس نے بھائی کو کسی قانونی کاروائی کے لیے گرفتار کیا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں اور اگر پولیس نے نہیں اٹھا تو یہ اغواء ہوگا۔
پشاور سے مزید