• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘شدید گرمی ،لوڈشیڈنگ ،زندگی اجیرن

پشاور ( وقائع نگار )پشاور ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، المیہ یہ ہے کہ شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی عوام پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ اندرون شہر کے گنجان آباد علاقوںگھنٹہ گھر، کریم پورہ، تحصیل گورگٹھڑی، لاہوری گیٹ اور دیگر محلوں میں روزانہ چار چار گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ، جس کے باعث شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کے دن سے ہی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے، اور اس کی کوئی باقاعدہ شیڈول بھی فراہم نہیں کی گئی۔ بجلی کی بندش کے باعث گھروں کے ساتھ ساتھ مسجدوں میں بھی پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، جس نے نمازیوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
پشاور سے مزید