• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر پینلز کی ایمپورٹ پر 18 فیصد ٹیکس بد دیانتی ہے، حاجی غلام علی

پشاور (لیڈی رپورٹر)سابق گورنر خیبرپختونخوا اورذصدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور حاجی غلام علی نے وفاقی بجٹ پر شدید اعتراضات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ اور عوام سمیت ملک کے 65 فیصد پر مشتمل نوجوانوں کے لیے شدید مایوس کن قرار دیا ہے، وہ کہتے ہیں انڈسٹری ، چھوٹے بڑے تاجر غرض یہ کہ ہر مکتبہ فکر کو وفاقی بجٹ نے ناامید کر کے رکھ دیا ہے، سولر پینلز یعنی ہماری گرین انرجی پر بھی شب خون مارنے کی کوشش کرتے ہوئے 18فیصد ٹیکس عائد کیا جارہا ہے ، اگر یہی حال رہا تو ملک میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگا، ترقی کی بجائے بدامنی اور بے چینی ہوگی،وفاقی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ موجودہ حکومت اور اتحادی جماعتیں عوامی مسائل سے مکمل طور پر لاتعلق ہو چکی ہیں اور مراعات و ریلیف صرف اور صرف حکومتی عہدیداروں اور اراکین کے لیے ہی رہ گیا ہے۔
پشاور سے مزید