• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراپلیجک سنٹر میں قربانی کا گوشت 98 افراد باہم معذوری، مریضوں اور انکے اہل خانہ میں تقسیم

پشاور ( وقائع نگار)پیراپلیجک سنٹر پشاور میںقطر چیریٹی کی جانب سے قربانی کا گوشت 98 افراد باہم معذوری، مریضوں اور ان کے اہل خانہ میں تقسیم کیا گیا۔ اس اقدام پر ڈاکٹر سید محمد الیاس نے گہری مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطر چیریٹی نے جس طرح پشاور کے افراد باہم معذوری میں قربانی کا گوشت بانٹا، اس جذبے نے سب کے دل جیتے۔ قطر چیریٹی کی جانب سے عیدالاضحی کیلئے پیراپلیجک سنٹر اور فرینڈز آف پیراپلیجکس کا انتخاب اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارے حقیقی فلاحی مشن پر کاربند ہیں اور یقیناً قطر چیریٹی آئندہ بھی ان کے ساتھ مل کر حقیقی خدمت اور ایثار کا یہ سلسلہ جاری رکھے گا۔فرینڈز آف پیراپلیجکس پشاور نے بھی حسبِ روایت عید کے موقع پر اپنی خدمات جاری رکھیں۔ اس بار ایک بچھڑے کی قربانی کی گئی جس کا گوشت مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو ایامِ عید میں حسبِ ضرورت فراہم کیا گیا۔
پشاور سے مزید