• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بجٹ مایوس کن، طاقتور طبقے اور عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے ہے، پشاورچیمبر

پشاور(لیڈی رپورٹر)پشاورچیمبرآف سمال ٹریڈرزاینڈسمال انڈسٹریزنے وفاقی بجٹ کومایوس کن،طاقتور طبقے اور عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کی کوشش قراردیتے ہوئے مسترد کردیاہے،وفاقی بجٹ 2025-26کے بارے میں پشاور چیمبر گروپ لیڈر ملک مہر الٰہی، صدر شکیل احمد صراف، سینئر نائب صدر حاجی طلاء محمد، نائب صدر زوہیب عارف، ترجمان تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی، ایگزیکٹیو ممبران اور دیگر عہدیداروں کاکہناہے کہ ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے،مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے،بیروزگاری عام،صنعتیں بند اور تعلیم و صحت کی صورتحال ابتر ہے،وہاں بجٹ کا بیشتر حصہ عوامی فلاح و بہبود کے بجائے قرضوں کی ادائیگی،دفاعی اخراجات اور اشرافیہ کی مراعات پر مشتمل ہے،بجٹ کا 46.7فیصد حصہ تقریبا آدھا محض سود کی ادائیگیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے،سودی چکر سے نکلنے کے لئے کوئی منصوبہ بندی نہ ہی اصلاحات ہیں۔
پشاور سے مزید