• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئی بھی تہوار قیدیوں کو ناقابل بیان کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے، جلال الدین رومی

ملتان (سٹاف رپورٹر) جب بھی کوئی تہوار آتا ہے تو وہ تہوار اصل میں قیدیوں کے لیے ناقابل بیان کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہےکیونکہ نہ تو وہ اس موقع پر اپنے پیاروں سے مل سکتے ہیں اور نہ ہی عید کی خوشیاں منا سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار خواجہ جلال الدین رومی نے سینٹرل جیل اور وومن جیل میں عید کے تیسرے دن کھانے کی تقسیم کے موقع پر کیا، مہر فاطمہ دسترخوان کی طرف سے عید کے تیسرے دن سینٹرل جیل ملتان اور وومن جیل ملتان میں خواجہ جلال الدین رومی کے ساتھ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے قیدیوں میں نہ صرف کھانا تقسیم کیا بلکہ اس موقع پر مٹھائی، عید کیک اور عیدی بھی دی گئی،اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے قیدیوں سے ان کے مسائل پوچھے،اس سے قبل کمشنر ملتان عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور خواجہ جلال الدین جب جیل پہنچنے تو ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ملتان سے مزید