• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرانسمیشن لائنوں کے نیچے ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکوکے شعبہ گرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کا ٹرانسمیشن لائنوں کے نیچے ہونے والی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا آغاز، ایڈیشنل چیف انجینئر جی ایس او میپکو ساہیوال سرکل عظمت علی خان نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنوں کے نیچے خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے پر تمام سیکٹرز کے متعلقہ افسران کو نوٹسز جاری کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ 132کے وی حاصل پور۔ چیچہ وطنی ٹرانسمیشن کے نیچے تعمیر ہونے والے غیر قانونی رہائشی یونٹس، کمرشل دکانوں اور مارکیٹوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کے نیچے کسی بھی قسم کی تعمیرات نہ صرف خطرناک ہیں بلکہ قوانین کی خلاف ورزی بھی ہیں -
ملتان سے مزید