• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک اٹالین برن یونٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر 19جون کو عدالت میں طلب

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے پاک اٹالین برن یونٹ ملتان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد کو 19 جون کو اپنی عدالت میں طلب کر لیا ہے اور ان سے وضاحت طلب کی ہے کہ انہوں نے پٹیشنر شعیب حسن سٹور کیپر کی تنخواہ کیوں بند کی ہے فاضل عدالت نے تنخواہ روکنے سے متعلق ان کے آرڈر کو بھی معطل کردیا ہے۔پیٹیشنر کے وکیل حسنین رضا باروی نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ کسی بھی ملازم کی تنخواہ کی بندش نہیں کی جاسکتی جب تک کہ اسے نوکری سے برطرف نہ کردیا جائے۔
ملتان سے مزید