• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وومن چیمبر آف کامرس خانیوال کے زیر اہتمام بینکوں کی مالی سہولتوں سے متعلق تقریب

ملتان ( سٹاف رپورٹر)وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کی صدر سعدیہ علی نے کہا ہے کہ وومن چیمبر کاروباری معلوماتی سیشنز منعقد کر کے ممبران کو ان کے معاشی معاملات بہتر بنانے کے مواقع فراہم کررہا ہے ، معلوماتی اور مفید تربیتی نشستوں کا آئندہ بھی اہتمام کرتا رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خانیوال کے زیر اہتمام جم خانہ کلب خانیوال میں بنکوں کی طرف سے دستیاب مالی سہولتوں کے حوالے سے خصوصی تربیتی نشست اور ممبرشپ سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تربیتی نشست کی صدارت بانی صدر سعدیہ علی نے کی۔
ملتان سے مزید