• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، متعدد ملازمین کو نوکری سے نکالنے کے خلاف احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے رکشہ لوڈر ورکرز نے عید بونس کی رقم میں کٹوتی اور متعدد ملازمین کو نوکری سے نکالے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت محنت کش یونین کے جنرل سیکرٹری ملک حماد ڈوگر نے کی ۔مظاہرین کے مطابق یہ رکشہ لوڈر ورکرز چار ماہ قبل ٹھیکے داری نظام کے تحت بھرتی کیے گئے تھے، تاہم اب ان کے ساتھ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے ، حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 10 ہزار روپے عید بونس کی بجائے ٹھیکے داروں نے صرف 3 ہزار روپے فی ورکر دئیے، جب اس زیادتی پر احتجاج کیا گیا تو درجنوں رکشہ لوڈر ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر انہیں مکمل بونس اور ملازمتوں پر بحالی نہ ملی تو کمشنر آفس اور ڈی سی آفس کے باہر بھرپور احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔مظاہرے میں ڈرائیور غلام سجاد، محمد رمضان، سعید، محمد اصغر، حماد احمد، رمضان، اللہ دتّا، محمد عاطف نواز، محمد گل خان، عبدالرحمن، محمد عاطف، منیر احمد، احمد عمر، محمد سیرت، شاہزیب اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔
ملتان سے مزید