• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دشمن بجٹ مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور میڈیا کوآرڈینیٹر محمد سلیم مغل نے وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے محنت کشوں، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی مزدوروں کے ساتھ بدترین ناانصافی قرار دیا ہے۔ رہنماؤں نے متفقہ طور پر بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی کی ان تجاویز کو نظر انداز کر دیا ہے جن کا مقصد غریب، متوسط اور تنخواہ دار طبقے کو معاشی ریلیف فراہم کرنا تھا۔ پیپلز پارٹی نے بجٹ سے قبل اپنی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں واضح طور پر مطالبہ کیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ای او بی آئی پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ مزدور اور صنعتی کارکنوں کی کم از کم تنخواہ 50 ہزار روپے مقرر کی جائے۔ماضی میں دیے گئے ایڈہاک ریلیف الاؤنسز کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے۔نام نہاد پنشن اصلاحات واپس لے کر ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جائے۔ ملازمین کو دیے جانے والے کنوینس اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں مارکیٹ ریٹ کے مطابق اضافہ کیا جائے۔
ملتان سے مزید