• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو پھانسی کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کی سیشن عدالت نے قتل کے مقدمے میں گرفتار مجرم کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنا دی ،گزشتہ روز دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سانول خان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی، عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مجرم مقتول کے ورثاء کو 05 لاکھ روپے ہرجانہ کے طور پر بھی ادا کر ےگا  اور عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی، ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مجرم نے سال 2023 میں تھانہ شاہ شمس کے علاقے بستی ریتڑ بہاولپور روڈ میں اللہ دتہ کو ناحق قتل کیا تھا ۔
ملتان سے مزید