• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے سالانہ عرس کا آغاز

ملتان(سٹاف رپورٹر )سجادہ نشین دربار موسی ٰپاک شہید مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے سالانہ عرس کا آغاز مزار پر غسل وچادر پوشی سے ہوا، سجادہ نشین مخدوم ولایت مصطفی ٰگیلانی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی،مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی،پیر آف گولڑہ شریف سید غلام شمس الدین گیلانی،مخدوم راجن بخش گیلانی،مخدوم سہیل گیلانی، مخدوم سید زین العابدین گیلانی،زوہیب گیلانی نے غسل وچادرپوشی سے تقریبات کا آغاز کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم ولایت مصطفی گیلانی، مخدوم غلام یزدانی گیلانی،مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی،پیر آف گولڑہ شریف سید غلام شمس الدین گیلانی،مخدوم راجن بخش گیلانی،مخدوم سہیل گیلانی نے کہا کہ مخدوم تجمل حسین گیلانی نے دین اسلام کے لئے بے پناہ خدمات انجام دیں۔
ملتان سے مزید