• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ بجٹ کسی صورت عوامی نہیں کہلا سکتا، حبیب اللہ شا کر

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر ہائی کورٹ بار ملتان حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کسی صورت عوامی نہیں کہلا سکتا، ایک حقیقی عوام دوست بجٹ وہی ہوتا ہے جس میں تعلیم، صحت اور غربت کے خاتمے کے لیے وافر رقم مختص کی جائے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور مزدوروں کی کم از کم اجرت میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے تاکہ مہنگائی کے طوفان میں پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پیپلز لائر فورم کے کوآرڈینیٹر نشید عارف گوندل ، نائب صدر جنوبی پنجاب زوار حسین قریشی ،پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر منظور حسین قادری سیکرٹری اطلاعات یاسین چوہدری،سابق سیکرٹری اطلاعات جاوید اقبال انصاری ,نائب صدر پی پی ملتان ڈویژن نعیم شہزاد ،صدر تاجر ونگ پی پی صدیق تہیم بھی ان کے ہمراہ تھے،حبیب اللہ شاکر نے مزید کہا کہ منافع بخش اداروں کی نجکاری کے ذریعے معیشت کی سمت درست نہیں کی جا سکتی، اور آئی ایم ایف کی تمام شرائط کو من و عن تسلیم کر کے ملکی خودمختاری کو گروی رکھنا قابل قبول نہیں۔
ملتان سے مزید