• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سے آنے والاایک شخص گرفتار ، سرکل آفس منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے ایک شخص کوگرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز G9558شارجہ سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے امیگریشن کونٹر نے ایک شخص محمد دلشاد کو گرفتار کرلیا جو بہاولپور کا رہائشی ہےایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص عراق میں غیر قانونی طریقے سے مقیم تھا جسے عراقی حکام نے تحویل میں لیکر براستہ شارجہ پاکستان ڈی پورٹ کردیا جسے ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے سرکل آفس منتقل کردیا ۔ 
ملتان سے مزید