• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاکاری کا واضح ثبوت نہ ہونے تک کسی کو ریاکار نہیں کہا جا سکتا، علامہ الیاس قادری

ملتان ( اسٹاف رپورٹر) علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ ریاکاری کا تعلق دل سے ہے،لہٰذا جب تک کوئی واضح ثبوت نہ ہو کہ کوئی شخص ریاکاری کر رہا ہے، تو اپنی طرف سے کسی کو ریاکار کہنا درست نہیں، اگر کوئی ایسا کرے تو یہ بدگمانی کہلائے گی جو گناہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فیضان مدینہ ویڈیو لنک مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کاروبار کوئی بھی ہو، اگر قیمت مناسب اور مارکیٹ سے کم ہو تو خریداروں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے، نبی کریم ﷺ نے ایسے شخص کیلئے دعائے خیر کی ہے کہ جو خرید و فروخت اور مطالبات میں نرمی برتتا ہے۔
ملتان سے مزید