• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سے زیادتی ،منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، خواتین سے زیادتی اور منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، قطب پور پولیس کو بلال چوک سے محمد آصف نے اطلاع دی کہ میرے ہمسایہ محمد سلیم کے بھتیجے محمد سرفراز نے میری بیٹی 4سالہ حورین فاطمہ سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کی بچی کے شور شرابہ پر دیگر لوگ جمع ہوگئے جہنوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور حوالہ پولیس کردیا جبکہ راجہ رام پولیس کو قریشی موڑ سے ثریا بی بی نے اطلاع دی کہ میری بیٹی 8سالہ علیزہ گھر کے قریب دوکان سے چیز لینے گئی تو ملزم نعیم نے دو نامعلوم کے ہمراہ مبینہ زیادتی کی کوشش کی شور واہ ویلا پر اہل علاقہ کا ہجوم جمع ہوگیا اور ملزم فرار ہوگئے واقعات کی اطلاعات پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے دیگر کیخلاف کارروائی شروع کردی، پولیس نے فرٹیلائزر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،مسجد غوث اعظم روڈسے قیصر عباس نے اطلاع دی کہ ملزم داودنے میری بیٹی ثنا بتول کو مبینہ اغوا کرکے لے گیا اطلاع پر پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی،بی زیڈ پولیس نے خاتون سے جنسی استحصال کرنے اور کمرے میں بند کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ،پولیس نے کم عمر بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے جعلی نوٹ برآمد کرکے ایک شخص کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،مظفر آباد پولیس نے ملزم مشتاق حسین سے 10لیٹر شراب جب کہ بستی ملوک پولیس نے ملزم کاظم حسین سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،ممتاز آباد پولیس کو گلشن رضا کالونی سے 30سالہ نسیم بی بی نے اطلاع دی کہ میرے ماموں زاد ذیشان کے دوست یاسین نے گن پوائنٹ پر مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور وڈیو بنالی ملزم نے مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو وڈیو وائرل کردوں گا ملزم نے میری وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کے بیان بعد ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی،پاک گیٹ پولیس کو محلہ بھیتی سرائے سمینہ بی بی نے اطلاع دی کہ میری نند کو شوہر حشمت مجھے آئے روز مبینہ حراساں کرتا رہتا ہے جو میرے کمرے میں آکر میری وڈیو بناتا ملزم مجھے عرصہ ایک سال سے مبینہ حراساں کررہا ہے اطلاع پر پولیس نے ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی، پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے جب کہ صدر جلالپور پولیس نے دوران ناکہ بندی ملزم شکیل سے پسٹل دوگولیاں برآمد کرلی جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید