• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے تاجر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے آسان پالیسی نہیں دی گئی،چیمبر آف سمال ٹریڈرز

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کی جانب سے وفاقی بجٹ کے حوالہ سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی براہ راست بجٹ تقریر سننے کے لیے مقامی ہوٹل میں خصوصی انتظامات کئے اور تاجروں کے لیے ملٹی میڈیا اسکرین کا اہتمام کیا اس موقع پر چیمبر کے صدر عمیر سعید شیخ سینیئر نائب صدر شیخ فہیم ستار نائب صدر شیخ محبوب الہٰی،چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق،احتشام الحق،شیخ غلام مرتضی،شیخ طاہررانا شفقت،عثمان خالد،عمیر علی،نوید نقیب، سیکرٹری چیمبر رانا حماد اور دیگر ممبران نے وفاقی وزیر خزانہ کی براہ راست بجٹ تقریر سنی وفاقی بجٹ سننے کے بعد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر عمیر سعید شیخ نے وفاقی بجٹ پراپنے تحفظات کا اظہار کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ چھوٹے تاجر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے کوئی آسان پالیسی نہیں دی گئی نہ ہی نئی انڈسٹری لگانے کے لیے مشینری کی درآمد پر کسی قسم کے ٹیکس سے استشنی کا اعلان کیا گیا تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس ریٹ کم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے تاہم سولر کو ٹیکس سے مبرا قرار نہ دینا ظالمانہ اقدام ہے جس سے سولرائزیشن کے فروغ کو دھچکا لگے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کا بھی کوئی اعلان نہیں کیا پٹرولیم لیوی پر اضافہ سے عام طبقہ براہ راست متاثر ہو گا ٹیکس دہندگان پر بوجھ کم کرنے کے لیے نئے ٹیکس گزار وں کی تلاش کے لیے بھی کوئی واضح پالیسی نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں کوئی خاص ریلیف نہیں دیا مجموعی طور پر بجٹ کو بہتر نہیں کہا جا سکتا۔
ملتان سے مزید