• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود سوزی کی کوشش کرنے والی خاتون تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

ملتان(سٹاف رپورٹر )خود سوزی کی کوشش کرنے والی 36سالہ خاتون تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل اطلاع پر پولیس نے خاوند کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ۔مخدوم رشید پولیس کو کوٹ ربنواز سے ماہ نور نے اطلاع دی کہ میری والدہ شازیہ بی بی نے گھریلو لڑائی جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جسے ریسکیو1122کی مدد سے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال منتقل کیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا آدھا جسم بری طرح متاثر ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی پولیس نے متاثرہ خاتون کے خاوند خالد محمود کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا -
ملتان سے مزید