اسلام آباد ( ناصر چشتی ) نئے قومی بجٹ مین آبی وسائل کی ترقی کے لیے 133 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جس میں دیار میر باشا ڈیم کے لیے 32 ارب 70 کروڑ رو مہمند ڈیم کے لیے 35 ارب 70 کروڑ روپے کراچی واٹر سکیم کے لیےتین ارب 20کروڑ کلری فیڈر کینال کی لائیننگ کے لیے 10 ارب روپےانڈس بیسن سسٹم پر ٹیلی میٹری کی تنصیب کے لیے چار ارب 40 کروڑ روپے پیٹ فیڈر کینال کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے کچی کنال کے لیے69 کروڑ روپے جبکہ گلگت بلتستان کی پانچ سکیموں کے لیے پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں بجٹ میں 15 ایم منصوبوں کے لیے 95 ارب روپے بھی مختص کیے گئے ہیں گزشتہ دور مین شروع کیے گئے 59 منصوبوں میں سے 34 منصوے مکمل ہو گے جن پر 295 ارب روپے لاگت آئی۔