• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی، 15 منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں 16 ارب 22 کروڑ مختص

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن کے 15 جاری و نئے منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال 2025-26 کے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طور پر16ارب 22کروڑ 74لاکھ 93ہزار روپے مختص کئے ہیں ، 12جاری منصوبوں کیلئے 15ارب 77کروڑ 74لاکھ 93ہزار روپے جبکہ تین نئے منصوبوں کیلئے 45کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ، بجٹ دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ رقم کراچی آئی ٹی پارک کے قیام کے منصوبہ کیلئے 6ارب روپے اور ٹیکنالوجی پارک ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کیلئے 4ارب 90کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ، ڈیجیٹل اکانومی اینکیمپمنٹ پراجیکٹ منصوبہ کیلئے ایک ارب 97کروڑ 20لاکھ روپے ، آئی ٹی انڈسٹری کی ری ویمپنگ منصوبہ کیلئے 50کروڑ روپے ، نیشنل سیمی کنڈکٹر ایچ آر ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کیلئے 50کروڑ روپے ، اے جے کے اینڈ جی بی میں سیلولر سروسز کی توسیع منصوبہ کیلئے 50کروڑ روپے بجٹ میں رکھے گئے ہیں، پرائم منسٹر انیشیٹو سپورٹ فار آئی ٹی سٹارٹ اپس ، آئی ٹی ٹریننگ وغیرہ کے منصوبہ کیلئے 50کروڑ روپے ، سائبر سیکورٹی فار ڈیجیٹل پاکستان منصوبہ کیلئے پچیس کروڑ روپے ، وفاقی وزارتوں اور محکموں میں سمارٹ آفس منصوبہ کیلئے 20کروڑ روپے ، ون پیشنٹ ون آئی ڈی منصوبہ کیلئے 9کروڑ 74لاکھ 93ہزار روپے ، پراجیکٹ مانیٹرنگ اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سیل منصوبہ کیلئے 10کروڑ روپے، این جی ایم ایس کور اپ گریڈیشن منصوبہ کیلئے 25کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید