• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی، 6 منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں 2 ارب 78 کروڑ روپے

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وفاقی حکومت نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 6 جاری و نئے منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال 2025-26 کے پی ایس ڈی پی میں مجموعی طور پر 2ارب 78کروڑ 36لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کی ہے ، سب سے زیادہ رقم اپ سکیلنگ آف گرین پاکستان پروگرام (فیز ون ) کیلئے 2ارب 25کروڑ روپے مختص کئے ہیں ، بجٹ دستاویزات کے مطابق 29اگست 2019میں ایکنک سے منظور ہونے والے اپ سکیلنگ آف گرین پاکستان پروگرام جس کی مجموعی لاگت 81ارب 83کروڑ 30لاکھ روپے ہے ، اس جاری منصوبہ کیلئے 2ارب 25کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، کیپسٹی بلڈنگ آن واٹر کوالٹی مانیٹرنگ ایس ڈی جی 6منصوبہ کیلئے اڑھائی کروڑ روپے، پاکستان بائیو گیس سیفٹی کلیئرنگ ہاؤس فار جی ایم اوز ریگولیشن منصوبہ کیلئے 8کروڑ 33لاکھ 90ہزار روپے ، وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ٹیکنیکل صلاحیت میں اضافہ کے جاری منصوبہ کیلئے 32کروڑ 52لاکھ 60ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید