• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا پیٹرولیم لیوی سے 1.468 ٹریلین روپے جمع کرنیکا ہدف

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے آئندہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کے ذریعے 1.468ٹریلین روپے جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ وفاقی حکومت آف گرڈ لیوی کے ذریعے کیپٹو پاور پلانٹس سے 105 ارب روپے بھی حاصل کرے گی۔ اس وقت ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر 5 فیصد (791 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو) آف دی گرڈ لیوی عائد کی گئی ہے، جو 1 جولائی 2025 سے 10 فیصد تک بڑھ جائے گی، اور فروری 2026 سے یہ 15 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ یہ اگست 2026 میں مزید بڑھ کر 20 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ تاہم جون 2026 تک حکومت کا ہدف ہے کہ وہ کیپٹو پاور پلانٹس سے آف دی گرڈ لیوی کے ذریعے 105ارب روپے حاصل کرے۔ حکومت قدرتی گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کے ذریعے 49.437 ارب روپے، خام تیل پر رائلٹی کے ذریعے 69 ارب روپے، قدرتی گیس پر رائلٹی کے ذریعے 138 ارب روپے، مقامی خام تیل کی قیمت پر برقرار رکھے گئے ڈسکاؤنٹ کے ذریعے 30 ارب روپے، ونڈ فال لیوی کے ذریعے 20 ارب روپے، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کے ذریعے 2.4 ارب روپے، ایل پی جی پر پیٹرولیم لیوی کے ذریعے 5 ارب روپے، اور گیس پر ونڈ فال لیوی کے ذریعے 450 ملین روپے وصول کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید