• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کے 21 منصوبوں کیلئے 14 ارب تیس کروڑ وپے مختص

اسلام آباد( عاطف شیرازی) اسلام آباد میں کینسر نیا ہسپتال بنے گا وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت صحت کے 21 منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 14 ارب تیس کروڑ وپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کےمطابق آئندہ مالی سال میں صحت کے شعبے کے لیے14.3ب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس سے جاری 21 منصوبوں پر کام مکمل کیا جائے گا ۔ان منصوبوں میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سنٹرکےلیے 4 ارب روپے مختص کیے گے ہیں۔اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کےلیے ایک ارب70 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید